انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو 4 مقدمات میں سزائیں

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپیشل کورٹ سنٹرل-II لاہور نے 4 مقدمات کی سماعت مکمل کر کے ملزم ذوالقرنین اسد کو سزائیں سنا دیں۔عدالت نے مقدمہ نمبر 177/2023 (AHTC FIA لاہور) میں ملزم کو مجموعی طور پر 15 سال قید بامشقت اور 17 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔مقدمہ نمبر 269/2023 میں ملزم کو 15 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مقدمہ نمبر 240/2023 میں بھی 15 سال …

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپیشل کورٹ سنٹرل-II لاہور نے 4 مقدمات کی سماعت مکمل کر کے ملزم ذوالقرنین اسد کو سزائیں سنا دیں۔عدالت نے مقدمہ نمبر 177/2023 (AHTC FIA لاہور) میں ملزم کو مجموعی طور پر 15 سال قید بامشقت اور 17 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔مقدمہ نمبر 269/2023 میں ملزم کو 15 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مقدمہ نمبر 240/2023 میں بھی 15 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح مقدمہ نمبر 244/2023 میں ملزم کو 15 سال قید بامشقت اور 12 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا گیا۔یہ سزائیں ایف آئی اے کی مضبوط تفتیش اور قانونی ٹیم کی موثر پیروی کے نتیجے میں ممکن ہوئیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔