امریکی خلائی ادارے ناسا نے مشن آرٹیمس 2 کے خلابازوں کی تصاویر جاری کردیں

امریکا۔7اپریل (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا نے تین شاندار تصاویر جاری کر دیں جو آرٹیمس 2 مشن کے خلابازوں نے چاند کے سفر کے دوران اپنے آئی فون 17 پرو میکس سے کھینچی تھیں۔ العربیہ اردو کے مطابق فروری میں ناسا نے بتایا تھا کہ آئی فون نے مدار میں طویل استعمال کے لیے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں اور اورین خلائی جہاز پر سوار عملے کے …

امریکا۔7اپریل (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا نے تین شاندار تصاویر جاری کر دیں جو آرٹیمس 2 مشن کے خلابازوں نے چاند کے سفر کے دوران اپنے آئی فون 17 پرو میکس سے کھینچی تھیں۔ العربیہ اردو کے مطابق فروری میں ناسا نے بتایا تھا کہ آئی فون نے مدار میں طویل استعمال کے لیے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں اور اورین خلائی جہاز پر سوار عملے کے چاروں ارکان کو ذاتی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے آئی فون 17 پرو میکس دیا گیا ۔ان تصاویر میں آرٹیمس 2 مشن کے کمانڈر ریڈ وائز مین اور مشن سپیشلسٹ کرسٹینا کوچ کو اورین خلائی جہاز کے مرکزی کیبن کی ایک کھڑکی سے زمین کی طرف دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فلکر ویب سائٹ کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصاویر آئی فون 17 پرو میکس کے فرنٹ کیمرے سے 2 اپریل کو لی گئیں جو مشن کا دوسرا دن تھا۔ آرٹیمس 2 ، 1972 کے بعد ناسا کا چاند کی طرف پہلا انسانی مشن ہے۔