بیجنگ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی اور مکہالے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 راﺅنڈ میچز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی بیگو کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پری …
ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی اور مکہالے تیانجن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
بیجنگ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی)ماریا شرا پووا، سیرا ایرانی اور مکہالے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 راﺅنڈ میچز میں روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی بیگو کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اٹلی کی سیرا ایرانی نے کزلووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکہ کی مکہالے بھی کامیاب رہیں، انہوں نے جاپانی کھلاڑی ہیبینو کو شکست دی۔








