وزیر بلدیات پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ٹائون ہال میں اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی راشد اقبال، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز اور ایم ڈی واسا سید غفران احمد نے بھی شرکت کی۔

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ٹائون ہال میں اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی راشد اقبال، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز اور ایم ڈی واسا سید غفران احمد نے بھی شرکت کی۔ ترجمان کےمطابق اجلاس میں پروگرام کے فیز ٹو میں پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی۔وزیر بلدیات نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں اب تک ایم سی ایل کے تحت 5 ہزار 174 گلیوں اور سڑکوں پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے ایل ڈی پی فیز ٹو میں 59 فیصد کام مکمل ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رواں اپریل کے دوران مزید 1578 سٹریٹس کی تعمیرنو کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پسماندہ علاقوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، ایل ڈی پی کی بدولت واسا کا دائرہ کار درجنوں نئی آبادیوں تک وسیع ہوا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈرین اور سیوریج سسٹم بننے سے اربن فلڈنگ میں کمی آئے گی۔

مزید خبریں