تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ہنر کے شعبوں میں مضبوط ملک کی تعمیر کے لیے کام کریں،چینی صدر کا یونیورسٹی اساتذہ و طلبہ کے نام خط

چین کے صدر شی جن پنگ نے یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے شعبوں میں مضبوط ملک کی تعمیر کے لیے کام کریں۔

بیجنگ۔7اپریل (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے شعبوں میں مضبوط ملک کی تعمیر کے لیے کام کریں۔ سی جی ٹی این کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی، شی آن جیاؤ تھونگ یونیورسٹی، ساؤتھ ویسٹ جیاؤ تھونگ یونیورسٹی اور بیجنگ جیاؤ تھونگ یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبا کو ایک جوابی خط ارسال کیا اور ان چاروں جامعات کو اُن کے 130 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنے خط میں امید ظاہر کی کہ چاروں جامعات ملک کی اہم اسٹریٹجک ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی آزادانہ تخلیقات اور ہنر مند افراد کی آزادانہ تربیت کو مضبوط بنائیں گی،صنعتی، تعلیمی اور تحقیقی انضمام کو فروغ دینے میں مزید پیش رفت کریں گی اور تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے شعبوں میں ایک مضبوط ملک کی تعمیر میں نئی خدمات فراہم کریں گی۔