چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹ کے 360ویں اجلاس کے دوران زیرِ غور آنے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔قانون سازی کے علاوہ اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر بھی بحث کی جائے گی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ موجودہ اجلاس 17 اپریل 2026 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کمیٹی نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ارکان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، سینیٹر راجہ ناصر عباس قائد حزب اختلاف سینیٹر رانا ثناء اللہ خان ،سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، سینیٹر امیر ولی الدین چشتی، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر انوشہ رحمٰن، سینیٹر جان محمد، سینیٹر علی ظفر، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ،وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔سیکرٹری سینیٹ نے کمیٹی کو موجودہ اجلاس کے دوران زیرِ غور آنے والے قانون سازی کے امور پر بریفنگ دی۔

 

مزید خبریں