سپریم کورٹ نور مقدم قتل کیس کے ملزم کی نظرثانی اپیل کی سماعت 8 اپریل کو کرے گی

سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل کی سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل کی سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے جس کی سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اس اہم مقدمہ کی سماعت کرے گا جبکہ بنچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہوں گے۔

ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے دائر نظرثانی اپیل میں سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ اس اپیل میں قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس ملک کے نمایاں مقدمات میں شمار ہوتا ہےجس میں ٹرائل کورٹ اور بعد ازاں اعلیٰ عدالتوں نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔