نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کی شام بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا۔دونوں فریقین نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرِ غور امور پر جاری مشاورت پر تبادلہ خیال کیااور امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔