صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے، مریم نواز

صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے، مریم نواز

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صحت کے عالمی دن پرصوبے بھر کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعلی نے متوازن غذا، ورزش اور بیماریوں سے بچا وکے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ انہوں نے عوام کو صحت مند زندگی بسر کرنے کیلئے جسمانی اور ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی بھرپوراپیل کی ہے۔ صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع اور موثر ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کیا ہے۔صحت ہی سب سے بڑی دولت ہے، اس کی حفاظت کریں اور ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھیں۔صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔ہر انسان کا حق ہے کہ اسے معیاری صحت کی سہولیات میسر ہوں۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی حفظان صحت پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

اچھی صحت ہر ترقی پذیر معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ لاہور میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر اور جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹروک مینجمنٹ سنٹر،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اورٹرانسپلانٹ پلانٹ پروگرام ہزاروں مریض کامیاب آپریشن مکمل ہوئے۔ کارڈیک، ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور ذیابیطس کے لاکھوں مریضوں کو گھر کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچائی جارہی ہیں۔ گھر کی دہلیز پر صحت کی خدمات پہنچانے کیلئے50ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرزکے تحت خواتین کو ماہانہ50ہزار روپے وظیفہ پر بھرتی کیا ہے۔ پنجاب میں پہلی بار ہر گھرانہ ہیلتھ پروفائل اور ڈیٹا سینٹر مریضوں کی ہسٹری ریکارڈ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں بڑے شہر میں بروقت پہنچانے کے لیے ایئر ایمبولینس سروس شروع کی۔ پنجاب حکومت پہلی بارہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کیلئے چینی ساختہ مشینری درآمد کررہی ہیں۔ میو ہسپتال میں کینسر جیسے مہنگے علاج کا کو ابلیشن میشن کے ذریعے مفت علاج کیا جارہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں 100ارب روپے کی مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔کلینک آن ویلز پروگرام سے اب تک 1 کروڑ 69 لاکھ سے زائد مریض مستفید ہو چکے ہیں۔صوبے بھر کی گلیوں اور محلوں میں ایک ہزار سے زائد کلینک آن ویلز گاڑیاں سے روزانہ اوسطا45ہزار سے زائد افراد مفت طبی سہولیات حاصل کرتے ہیں۔ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں علاج، ٹیسٹس اور مفت ادویات کی فراہمی کو مثر اور مربوط اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے۔