وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نےوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جنگ بندی میں کامیاب ثالثی پران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے
وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کام کا وزیرِ اعظم کی قیادت میں کامیاب ثالثی پر انہیں خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نےوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جنگ بندی میں کامیاب ثالثی پران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیری سفارتکاری عالمی سطح پر مؤثر ثابت ہوئی ،مستقبل کے لیے امن اور شراکت داری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جنگ بندی میں کامیاب ثالثی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا امن، مکالمہ اور علاقائی استحکام کے لیے عزم ایک بار پھر نمایاں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران، امریکا اور اتحادیوں کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردارہے، یہ کامیابی اعلیٰ درجے کی دانشمندی، استقامت اور قیادت کی عکاس ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیری سفارتکاری عالمی سطح پر مؤثر ثابت ہوئی ،پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے اسلام آباد مذاکرات کو دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے کہا کہ خطے میں بامعنی مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردارہمیشہ سے قابلِ فخررہا،پاکستان ہم آہنگی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے امن اور شراکت داری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔








