آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین و اہل خانہ کی ملاقات، مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے لاہورسینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

لاہور۔8اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے لاہورسینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سینٹری ورکر آصف ندیم کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اردلی کانسٹیبل شبیر احمد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو احکامات جاری کئے گئے۔ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد حمید کے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو ریلیف دینے ،ریٹائرڈ سب انسپکٹر اصغر علی کی قانونی کارروائی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔مرحوم سب انسپکٹر محمد ریاض کے بھائی کی فیملی پنشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کا حکم دیا گیا۔ شہید اے ایس آئی محمد اکرم کی اہلیہ کی قانونی کارروائی کی درخواست پر بھی ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی اور شہید کانسٹیبل عمر حیات کے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔