ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کی نئی تاریخ رقم کی ہے
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے، زاہد ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ممکنہ تیسری عالمی جنگ سے بچانے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن کے نوبل انعام کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلامی امہ، خطے اور دنیا کو جنگ کی تباہی سے بچالیا ہے ،ان کی خاموش مگر نتیجہ خیز کوششوں سے دنیا کے سات ارب سے زائد انسانوں کی زندگیاں اور معاش محفوظ ہوا ۔








