نئی دہلی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) جمعہ کو بھی مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گینیا اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں سپین اور شمالی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ کوسٹا ریکا اور ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا نائیگر اور برازیل کے مابین کھیلا …
فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
نئی دہلی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں (آج) جمعہ کو بھی مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گینیا اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں سپین اور شمالی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ کوسٹا ریکا اور ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا نائیگر اور برازیل کے مابین کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں بھارت، امریکہ، کولمبیا اور گھانا، گروپ بی میں پیراگوئے، مالی، نیوزی لینڈ اور ترکی، گروپ سی میں ایران، جرمنی، کوسٹا ریکا اور گوئنی، گروپ ڈی میں شمالی کوریا، برازیل، سپین اور نائیگر، گروپ ای میں ہونڈراس، جاپان، فرانس اور نیوکالڈونیا جبکہ گروپ ایف میں عراق، میکسیکو، چلی اور انگلینڈ شامل ہیں۔








