جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائیگا

جوہانسبرگ ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کیمبرلے میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا تھا۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 333 رنز سے شکست، دوسرے میچ میں ایک اننگز …

جوہانسبرگ ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کیمبرلے میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا تھا۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 333 رنز سے شکست، دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 254 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply