سپین کی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے لبنان پر اسرائیل کے تازہ حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ لبنان کو موجودہ جنگ بندی میں شامل کیا جائے

میڈرڈ۔9اپریل (اے پی پی):سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے لبنان پر اسرائیل کے تازہ حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ لبنان کو موجودہ جنگ بندی میں شامل کیا جائے۔شنہوا کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان پر حملے کے آغاز کے بعد سب سے سخت حملہ کیا اور ایسے اقدامات "انسانی جانوں اور بین الاقوامی قانون کی ناقابل قبول بے حرمتی” ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ اس نئی خلاف ورزی کی واضح مذمت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مجرمانہ کارروائیوں پر کوئی سزا نہ ہونا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ ایسوسی ایشن ایگریمنٹ معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔