بعض اتحادی ممالک بارے امریکی مایوسی کو سمجھ سکتا ہوں، نیٹو چیف

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر بعض اتحادی ممالک کے اقدامات پر امریکا کی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں

نیویارک۔9اپریل (اے پی پی):نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر بعض اتحادی ممالک کے اقدامات پر امریکا کی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں۔تاس کے مطابق سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے گفتگو کے دوران کئی نیٹو اتحادیوں کے طرزِ عمل پر مایوسی کا اظہار کیا۔مارک روٹے نے کہاکہ وہ واضح طور پر کئی نیٹو اتحادیوں سے مایوس ہیں اور میں ان کا نقطہ نظر سمجھ سکتا ہوں تاہم میں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ یورپی ممالک کی بڑی اکثریت نے اڈوں کی فراہمی، لاجسٹکس، فضائی حدود کے استعمال اور اپنے وعدوں کی تکمیل میں تعاون کیا ہے۔نیٹو چیف نے امریکی صدر کے ساتھ اپنی گفتگو کو واضح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دو اچھے دوستوں کے درمیان بات چیت تھی۔