اقوام متحدہ کےخصوصی مندوب کی ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں، امن کے قیام کے لیےعزم کا اعادہ

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتو نیو گوتریش کے مشرقِ وسطیٰ تنازع کے لیے خصوصی مندوب جین آرنالٹ نے ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں وزارتِ خارجہ کے عہدیداران اور ایرانی ریڈ کریسنٹ کے نمائندگان شامل تھے۔

اقوام متحدہ ۔10اپریل (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتو نیو گوتریش کے مشرقِ وسطیٰ تنازع کے لیے خصوصی مندوب جین آرنالٹ نے ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں وزارتِ خارجہ کے عہدیداران اور ایرانی ریڈ کریسنٹ کے نمائندگان شامل تھے۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن دووجارک کے نے بتایا کہ جین آرنالٹ نے ان ملاقاتوں کے دوران جاری تنازع کے حل سے متعلق مختلف آراء سنیں اور امن کے قیام کے لیے اقوامِ متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایلچی نے ان شہری مقامات کا بھی دورہ کیا جو حالیہ حملوں میں متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل کی ہدایت پر جین آرنالٹ مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک کا دورہ جاری رکھیں گے تاکہ تنازع کے پُرامن اور دیرپا حل کے لیے کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔اقوامِ متحدہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور جامع حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔

C:/R:mry