سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ سےامریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ،لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔10اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی۔شہزادہ فیصل بن فرحان سے سپین کے وزیر خارجہ نے بھی رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال، سلامتی اور استحکام پر اثرات، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔








