گھانا میں کشتی الٹنے کے باعث کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں۔شنہوا کے مطابق گھانا میری ٹائم اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کشتی میں 14 مسافر سوار تھے اور یہ جھیل وولٹا میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک خراب موسم کے باعث کشتی الٹ گئی۔
گھانا میں کشتی الٹنے کے باعث 7 افراد ہلاک

مزید خبریں
اکرا۔10اپریل (اے پی پی):گھانا میں کشتی الٹنے کے باعث کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں۔شنہوا کے مطابق گھانا میری ٹائم اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کشتی میں 14 مسافر سوار تھے اور یہ جھیل وولٹا میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک خراب موسم کے باعث کشتی الٹ گئی۔ریسکیو حکام اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو زندہ بچا لیا، تاہم نو افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
جمعرات تک سات لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جن میں دو خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔حکام کے مطابق گھانا نیوی اور میری ٹائم اتھارٹی کے غوطہ خور لاپتہ افراد، جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں، کی تلاش میں مصروف ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔








