سعودی مشن کااقوام متحدہ میں انٹرنیشنل ڈے آف سپورٹ فار ڈیویلپمنٹ اینڈ پیس کا انعقاد

قوام متحدہ اور دیگر آرگنائزیشنز میں سعودی عرب کے مستقل مشن نےجنیوا میں سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے تعاون سے اور جنیوا میں یو این آفس اور یو این ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس کے آفس کے ساتھ شراکت داری کے تحت انٹرنیشنل ڈے آف سپورٹ فار ڈیویلپمنٹ اینڈ پیس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا ہے۔

جنیوا۔10اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ اور دیگر آرگنائزیشنز میں سعودی عرب کے مستقل مشن نےجنیوا میں سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے تعاون سے اور جنیوا میں یو این آفس اور یو این ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس کے آفس کے ساتھ شراکت داری کے تحت انٹرنیشنل ڈے آف سپورٹ فار ڈیویلپمنٹ اینڈ پیس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ایگزیبیشن میں ایس ایف ڈی کے فنانس پروجیکٹ دکھائے گئے جس نے ترقی اور امن میں کھیلوں کے کردار کو اجاگر کیا اور کمیونیٹیز میں انٹرنیشنل پارٹنرشپ کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔یہ کوششیں مملکت کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کو سپورٹ کرنے کا حصہ ہیں جو سعودی وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔