روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 11 اپریل سے 12 اپریل تک ہوگا۔تاس کے مطابق کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگ بندی 11 اپریل کو ماسکو وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہو کر 12 اپریل کی رات تک جاری رہے گی۔
روس کا ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان

مزید خبریں
ماسکو ۔10اپریل (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 11 اپریل سے 12 اپریل تک ہوگا۔تاس کے مطابق کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگ بندی 11 اپریل کو ماسکو وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہو کر 12 اپریل کی رات تک جاری رہے گی۔
اس دوران روسی افواج کو تمام محاذوں پر جنگی کارروائیاں روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف کو اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
تاہم روسی فوج کو کسی بھی ممکنہ حملے یا اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔کریملن نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین بھی اس اقدام کی پیروی کرتے ہوئے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی روس کی جانب سے اسی موقع پر عارضی جنگ بندی کی گئی تھی، جو تین دن تک جاری رہی تھی۔








