لاوس کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

لاؤس نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

وینتیان۔10اپریل (اے پی پی):لاؤس نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔شنہوا کے مطابق لاؤس کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت تنازعات کے حل کی سمت ایک مثبت قدم ہے اور اس سے صورتحال میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔

بیان میں تمام فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، تشدد کے تمام اقدامات بند کریں اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن طریقے سے تنازع کے حل کی کوشش کریں۔لاؤس نے زور دیا کہ عالمی برادری کو خطے میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے۔

 

مزید خبریں