کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے روس کی جانب سے تیل بردار جہاز بھیجنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے تعلقات کی مضبوطی کی علامت قرار دیا ہے۔
کیوبا کا روسی تیل کی فراہمی پر اظہار تشکر، تعلقات کی مضبوطی کی علامت قرار دیا

مزید خبریں
ہوانا۔10اپریل (اے پی پی):کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے روس کی جانب سے تیل بردار جہاز بھیجنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے تعلقات کی مضبوطی کی علامت قرار دیا ہے۔تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے روس کے نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے ایندھن کی فراہمی بہت اہم اور علامتی اقدام ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ کیوبا تنہا نہیں ۔
انہوں نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔روسی حکام کے مطابق حالیہ مہینوں میں کیوبا کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بڑی مقدار میں تیل فراہم کیا گیا ہے جبکہ ماسکو نے مستقبل میں مزید سپلائی کی آمادگی بھی ظاہر کی ۔روسی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک لاطینی امریکا بالخصوص کیوبا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا ۔








