چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کی آزادی کے خلاف اپنے سخت مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین تائیوان کی چین سے علیحدگی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔
آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگ ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں ، چینی صدر

مزید خبریں
بیجنگ ۔10اپریل (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کی آزادی کے خلاف اپنے سخت مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین تائیوان کی چین سے علیحدگی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔رائٹر زکے مطابق یہ بیان انہوں نے تائیوان کی بڑی اپوزیشن جماعت کومنتانگ (کے ایم ٹی ) کی رہنما چینگ لی ون سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران دیا، جو کشیدگی کم کرنے کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔
عظیم عوامی ہال میں ہونے والی اس ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگ ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں اور امن، ترقی اور تعاون چاہتے ہیں۔ انہوں نے “ایک چین” کے اصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی آزادی خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔چینگ لی ون نے اس دورے کو “امن مشن” قرار دیا ہے، جس کا مقصد دونوں اطراف کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا ہے۔








