سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ خانہ کعبہ کی معمول کے مطابق دیکھ بھال کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،یہ اقدام بیت اللہ کے تعمیراتی عناصر کو محفوظ رکھنے اور اس کی مسلسل دیکھ بھال کے عمل کا حصہ ہے
خانہ کعبہ کی معمول کے مطابق دیکھ بھال کا کام شروع

مزید خبریں
ریاض۔13اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ خانہ کعبہ کی معمول کے مطابق دیکھ بھال کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،یہ اقدام بیت اللہ کے تعمیراتی عناصر کو محفوظ رکھنے اور اس کی مسلسل دیکھ بھال کے عمل کا حصہ ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزیر حج و عمرہ نے آفیشل ایکس اکائونٹ پر پوسٹ میں کہا کہ خانہ کعبہ کی دیکھ بھال کے امور میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم رکھنے کا کام اعلی معیارات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیتی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ خانہ کعبہ اور اس سے متعلقہ تمام اشیا ءہمیشہ خوبصورت اور شاندارشہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل سرپرستی اور توجہ حاصل ہے۔ یاد رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی خانہ کعبہ کی مسلسل دیکھ بھال، اس کے تعمیرانی عناصر کو محفوظ شکل نظر آئیں۔ خیال رہے کہ18 اپریل سے باقاعدہ حج پراوازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔








