تنازعات کو دوبارہ بھڑکانے کی بجائے سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے ، چین

تنازعات کو دوبارہ بھڑکانے کی بجائے سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے ، چین

بیجنگ۔13اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ تنازعات کو دوبارہ بھڑکانے کی بجائے سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے ۔ بی بی سی کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کو کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایکس پر جاری بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار رہے گی اور تنازعات کو دوبارہ بھڑکانے کی بجائے سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خواہش ہے کہ خلیجی خطے میں جلد امن کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں ۔