سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ اپنی پروازوں میں مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی۔
السعودیہ دوران پرواز مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی
ریاض ۔14اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ اپنی پروازوں میں مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گی۔ایس پی اے کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذیلی ادارے نیو سپیس گروپ نے دوران پرواز انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے السعودیہ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔السعودیہ کے طیاروں کو جدید کنیکٹیویٹی سلوشنز سے لیس کیا جائے گا جس سے تمام مسافروں کے لیے مفت تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔سعودی فضائی کمپنی مشرق وسطیٰ کی پہلی ایئرلائن بن جائے گی جو اپنی تمام پروازوں میں مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گی۔









