برطانیہ میں مقیم لیٹن لائنز کرکٹ کلب نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانیہ میں مقیم لیٹن لائنز کرکٹ کلب کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ،کھیلوں کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال
سیالکوٹ۔ 14 اپریل (اے پی پی):برطانیہ میں مقیم لیٹن لائنز کرکٹ کلب نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان
سیالکوٹ چمبر کے مطابق صدر ڈیپارٹمینٹل کمیٹی برائے سپورٹس آصف علی کی کوششوں کے نتیجہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں برطانیہ میں مقیم لیٹن لائنز کرکٹ کلب کے چیمبر کے خیر سگالی دورے کی سہولت فراہم کی۔ صدر سیالکوٹ چیمبر سید احتشام مظہر نے وفد سے ملاقات کی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے کھیلوں کو فروغ دینے، بین الاقوامی دوستی کو فروغ دینے اور کرکٹ کے ذریعے عوام سے عوام کے روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ اس دوران کھیلوں اور کاروباری برادریوں کے درمیان تعاون کے معاملات بھی زیر بحث آئے، ثقافتی تبادلے اور مثبت بین الاقوامی مشغولیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کھیلوں کا فائدہ اٹھانے پر مشترکہ زور دیا گیا۔









