پاکستان سپر لیگ 11 میں بدھ کو واحد میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ 11 میں منگل کو ایک دن آرام کے بعد کل (بدھ کو)واحد میچ پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 11 میں منگل کو ایک دن آرام کے بعد کل (بدھ کو)واحد میچ پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پی ایس ایل میں منگل کو آرام کا دن تھا کوئی میچ شیڈول نہیں تھا جبکہ کل 15 اپریل بروز بدھ کو لیگ کے23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 7 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر سعود شکیل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ثام ہارپر،ریلی روسو،حسن نواز،خواجہ نافع،بیون جیکبز،جہانداد خان،کاشف بھٹی،خلیل احمد،ابرار احمد اورعثمان طارق شامل ہیں۔ پشاور زلمی کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے۔ اس ٹیم میں مائیکل بریسویل، کوسل مینڈس، آرون ہارڈی،افتخار احمد،شرف الاسلام اور عبد الصمد جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔