بیلجئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن انجلیکا نیبلر سے ملاقات کی
بیلجئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی پارلیمنٹ کی رکن انجلیکا نیبلر سے ملاقات
برسلز۔14اپریل (اے پی پی):بیلجئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن انجلیکا نیبلر سے ملاقات کی۔منگل کو برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابقدونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال اور وسیع تر جغرافیائی و سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا ، اور بات چیت اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔









