وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ وہ مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی اموراور سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔ دونوں رہنمائوں نے خلیج کے بحران کے حل کے لئے وزیراعظم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔