ڈاکٹر غلام علی ملاح کا انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے موقع پر پاکستان ہاکی کی بحالی کے عزم کا اعادہ

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی و ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں 9 سے 19 اپریل تک جاری یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی غیر معمولی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور قومی کھیل سے وابستگی …

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی و ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں 9 سے 19 اپریل تک جاری یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کی تقریب میں شرکت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی غیر معمولی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور قومی کھیل سے وابستگی کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد الاسلام، پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے رکن و اولمپین نعیم اختر، چیف کوآرڈینیٹر عبدالناصرآخوندزادہ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ محمد جنید، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز شفیق بھٹی اور محمود احمد، امپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ، کوآرڈینیٹر خاور جاوید اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ سمیت دیگر آفیشلز اور ہاکی شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ ہاکی کی بحالی ایک قومی ترجیح ہے اور اس کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قیادت بالخصوص محی الدین احمد وانی اور پاکستان ہاکی کے نامور کھلاڑیوں کی مشاورت سے جامع اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان اصلاحات میں گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کی نشوونما، جدید تربیتی طریقہ کار کا نفاذ، انفراسٹرکچر کی بہتری اور میرٹ پر مبنی شفاف انتخابی نظام کو یقینی بنانا شامل ہے۔

ڈاکٹر ملاح نے مزید کہا کہ ہاکی کی بحالی تنہا ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکولوں، کالجوں اور تعلیمی بورڈز میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مضبوط کلچر قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،تعلیم کے نظام میں کھیلوں کے مؤثر انضمام کے ذریعے ہم ابتدائی سطح سے ہی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور صحت مند، بااعتماد اور نظم و ضبط کے حامل نوجوانوں کی تربیت کا ہدف رکھتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مسلسل اصلاحات، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سطح پر مشترکہ کاوشوں کے ذریعے پاکستان ہاکی جلد ہی عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔

مزید خبریں
یو ای ٹی لاہور کا سنڈیکیٹ اجلاس، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی لاہور۔26جولائی (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سنڈیکیٹ کا(501 واں) اجلاس وائس چانسلر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر، سنڈیکیٹ کے منتخب اراکین، رجسٹرار اور مختلف محکموں کے نمائندو ں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی اور مالی امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ سالانہ بجٹ اور ملازمین کے مالی فوائد کی منظوری سنڈیکیٹ نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارش پر مالی سال27۔2026 کے لیے8.240 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشنز کے مطابق یکم جولائی2024 سے ایڈہاک ریلیف الائوئنس اور پنشن اضافے کے 9 ماہ کے بقایاجات اور یکم جولائی2026 سے نظرثانی شدہ بیسک پے سکیلز2026 کے تحت تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔طلبا کے قیام کو بہتر بنانے کے لیے ہاسٹلز اور اکیڈمک عمارتوں کی مرمت کا بجٹ بڑھایا گیا۔ اس کے علاوہ ملازمین کو موذی امراض کی دوائیوں کے لیے180 ملین روپے، لیبز کی اپ گریڈیشن کے لیے80 ملین روپے، نیڈ بیسڈ سکالرشپس کے لیے72 ملین روپے، آئی ٹی کے سامان کے لیے150 ملین روپے، مشینری کے لیے125 ملین روپے، اور فرنیچر کے لیے65 ملین روپے کی گرانٹس منظور کی گئیں۔ مزید برآں، ریسرچ کمرشلائزیشن فنڈ کے تحت10 ملین روپے اور فیکلٹی ریکگنیشن پالیسی کے لیے مالی اعانت کی بھی منظوری دی گئی۔ نئی تقرریاں اور فیکلٹی کی ترقی، سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے22 اسسٹنٹ پروفیسرز، 18 لیکچرارز،5 افسران اور1 کیمپس کوآرڈینیٹر کی تقرریوں کی منظوری دی گئی، جس سے خصوصا کمپیوٹنگ اور دیگر ڈگری پروگراموں کو تقویت ملے گی۔ اس کے علاوہ کارکردگی کی بنیاد پر20 فیکلٹی ممبران اور افسران کی کنٹریکٹ تقرریوں میں توسیع کی گئی۔سروس ڈسپلن اور سٹریٹجک پلان کی توثیق، پیڈا ایکٹ2006 کے تحت انضباطی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے11 ملازمین کے کیسز کا فیصلہ کیا گیا جبکہ8 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یو ای ٹی سٹریٹجک پلان 30۔2026کی منظوری کے ساتھ ساتھ چھ الحاق شدہ کالجوں کے عارضی الحاق میں توسیع بھی دی گئی۔