وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور علاقائی امن کے لئے جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور علاقائی امن کے لئے جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیراعظم کو سندھ کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔