اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیوعائشہ رضا فاروق نے ضلع ہنگو میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس سکیورٹی اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جو 13 اپریل 2026 کو پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہید جبکہ چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے …
عائشہ رضا فاروق کا پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس سکیورٹی اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیوعائشہ رضا فاروق نے ضلع ہنگو میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس سکیورٹی اسکواڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جو 13 اپریل 2026 کو پیش آیا۔ اس افسوسناک واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہید جبکہ چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر ہونے والے اس بلاجواز حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک پولیس اہلکار کی شہادت ایک گہرا صدمہ ہے اور اس تلخ حقیقت کی یاد دہانی بھی ہے کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار اور فرنٹ لائن ورکرز کس قدر خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور اس قومی مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے تحفظ کے لیے غیر معمولی جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پاکستان پولیو پروگرام ان اداروں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو شدید خطرات کے باوجود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔








