سعودی وزارتِ داخلہ نے حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھاری جرمانے اور سخت سزاوں کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عر ب ،حج پرمٹ کی خلاف ورزی پر 20 ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔15اپریل (اے پی پی):سعودی وزارتِ داخلہ نے حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھاری جرمانے اور سخت سزاوں کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے’ بیرون مملکت سے آنے والوں کےلیے حج ویزے جبکہ داخلی عازمین کے لیے حج پرمٹ لازمی ہے۔ حج پرمٹ کی خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔’پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے یا وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانے یا ایسے افراد کو مکہ مکرمہ میں رہائش یا ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا بھی سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔وزارتِ داخلہ نے کہا کہ ’ایک لاکھ ریال کا جرمانہ جن خلاف ورزیوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے، ان میں ایسے افراد شامل ہیں جو غیرملکی کے لیے کسی بھی نوعیت کا وزٹ ویزا جاری کرائیں اور ویزا ہولڈر کو ممنوعہ مدت ( یکم ذی القعدہ 18اپریل 2026) میں مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ لے جانے کی کوشش کریں۔ایسے افراد جو یکم ذی القعدہ کے بعد وزٹ ویزہ ہولڈر کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن یا انہیں قیام کی سہولت مہیا کریں گے۔








