چین نے کہا ہے کہ دنیا ایک بار پھرجنگل کے قانون کی طرف لوٹ رہی ہے
دنیا جنگل کے قانون کی طرف جا رہی ہے، چین
بیجنگ ۔15اپریل (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ دنیا ایک بار پھرجنگل کے قانون کی طرف لوٹ رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے دورے پر آئے ہسپانوی ہم منصب پیڈرو سانچیز سے گفتگو کے دوران خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک بار پھر’جنگل کے قانون‘ کی طرف لوٹ رہی ہے۔مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا انتشارکا شکار ہے اور قانون اور طاقت کی حکمرانی کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ملاقات کے دوران چینی صدر نے سپین کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے پر زور دیا۔









