جرمنی کا رواں سال سوڈان کو 20 ملین یورو اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان

جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال سوڈان کو 20 ملین یورو (تقریباً 23.58 ملین ڈالر) کی اضافی امداد فراہم کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ اعلان جرمنی کی وزارت برائے ترقی نے بدھ کو جاری بیان میں کیا

برلن۔15اپریل (اے پی پی):جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال سوڈان کو 20 ملین یورو (تقریباً 23.58 ملین ڈالر) کی اضافی امداد فراہم کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق یہ اعلان جرمنی کی وزارت برائے ترقی نے بدھ کو جاری بیان میں کیا۔ وزارت نے کہا کہ 2025 کے اختتام تک سوڈان اور اس کے ہمسایہ ممالک جو سوڈان جنگ سے متاثر ہیں، کے منصوبوں کے لیے 155.4 ملین یورو فراہم کیے گئے، اس رقم میں رواں سال 20 ملین یورو کا اضافہ کیا جائے گا۔