اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس دوران امن وامان ، خطے میں جاری کشیدگی ،باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی معاملات زیر بحث آئے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خطے کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے،سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ وزیر …
وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، خطے میں جاری کشیدگی اور سکیورٹی معاملات زیر بحث آئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس دوران امن وامان ، خطے میں جاری کشیدگی ،باہمی دلچسپی کے امور اور سکیورٹی معاملات زیر بحث آئے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خطے کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ناگزیر ہے،سیاسی اور عسکری قیادت خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں امن امان کو برقرار رکھنے لیے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔








