وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بدھ کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی جبکہ حکومتِ پاکستان کی شاندار کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر ملنے والی پذیرائی کے اثرات بھی آئندہ انتخابات میں نمایاں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر بالخصوص پنجاب میں ہونے والی ترقی اور جدت کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک بڑھایا جائے گا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر حافظ حفیظ الرحمن بھی شریک تھے۔