امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن لبنان کے لیے تاریخی ہو سکتا ہے
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندیعلاقائی استحکام کے لیے اہم کامیابی ہے ، امریکا
واشنگٹن ۔17اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن لبنان کے لیے تاریخی ہو سکتا ہے۔بی بی سی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ میں مزید کہا کہ معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اب مزید خونریزی نہیں ہونی چاہیے اور امن قائم ہونا چاہیے۔









