چین کے صدر شی جن پنگ نےجبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ جمعہ کے روز جبوتی کے صدر اور عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور جبوتی کی روایتی دوستی بہت دیرینہ ہے۔
چین اور جبوتی کی روایتی دوستی بہت دیرینہ ہے، چینی صدر
بیجنگ۔17اپریل (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےجبوتی کے صدر اسماعیل عمر جیلہ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ جمعہ کے روز جبوتی کے صدر اور عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور جبوتی کی روایتی دوستی بہت دیرینہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور عملی تعاون کے نتائج شاندار رہے ہیں۔صدر شی جن پنگ نے اس بات کو سراہا کہ صدر اسماعیل طویل عرصے سے چین۔جبوتی دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے تبادلہ اور فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جبوتی کے صدر چین۔جبوتی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر اسماعیل کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات پر باہمی حمایت برقرار رکھنے اور بیجنگ میں منعقدہ چین۔افریقہ تعاون فورم کی سربراہی کانفرنس کے نتائج کو نافذ کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کی ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل بڑھایا جائے اور عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جائیں۔









