برطانیہ اور فرانس آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی مشن کی قیادت کریں گے،وزیر اعظم کیئر سٹارمر

برطانوی وزیر اعظم کیئرسٹارمر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کے لیے ایک کثیر القومی مشن کی قیادت کرے گا۔

لندن ۔18اپریل (اے پی پی):برطانوی وزیر اعظم کیئرسٹارمر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کے لیے ایک کثیر القومی مشن کی قیادت کرے گا۔

بی بی سی کے مطابق سٹارمر نے 49 ممالک کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کے بعد اس بات پر زور دیا کہ یہ ’خالصتاً پرامن اور دفاعی‘ ہو گا اور اسے صرف اس وقت نافذ کیا جائے گا جب خطے میں فوجی تنازعات ختم ہو جائیں گے۔فروری کے آخر میں امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد سے ایران نے آبی گزرگاہ کو بند کر دیا تھا جس سے عالمی توانائی اور ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔

 

مزید خبریں