چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ آئندہ ملاقات تاریخی ثابت ہوگی ، ڈونلڈٹر مپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی آئندہ ملاقات کو ممکنہ طور پر تاریخی بنانے کے خواہاں ہیں۔رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس ملاقات کے دوران اہم پیش رفت حاصل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات "خاص” ہوگی اور …

واشنگٹن۔18اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی آئندہ ملاقات کو ممکنہ طور پر تاریخی بنانے کے خواہاں ہیں۔رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس ملاقات کے دوران اہم پیش رفت حاصل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات "خاص” ہوگی اور اس کے تاریخی ہونے کا بھی امکان ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ چین کے صدر آبنائے ہرمز کے کھلنے یا کھلنے کے قریب ہونے پر خوش ہیں، اور اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بیجنگ میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات 14 اور 15 مئی کو شیڈول ہے، جہاں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔