آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے آبنائے ہرمز کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے فوجی وسائل کی تعیناتی پر غور کرے گی۔
آبنائے ہرمز کی بحالی پر آسٹریلیا کا خیرمقدم، بحری سکیورٹی میں کردار پر غور

مزید خبریں
کینبرا۔18اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے آبنائے ہرمز کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے فوجی وسائل کی تعیناتی پر غور کرے گی۔شنہوا کے مطابق سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے دوران تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھولنے کے اعلان کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوش آئند خبر ہے، تاہم اس نازک صورتحال کو مستحکم بنانا ضروری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگر بین الاقوامی سطح پر کسی قسم کی درخواست سامنے آتی ہے تو آسٹریلیا اس پر سنجیدگی سے غور کرے گا، اگرچہ جغرافیائی لحاظ سے آسٹریلیا اس خطے سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔








