میکسیکو سٹی۔18اپریل (اے پی پی):میکسیکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ تجارتی مذاکرات کے دوران امریکا پر موجودہ ٹیرف ختم کرنے کیلئے زور دے گا۔ شنہوا کے مطابق وزیرِ معیشت مارکیلوایبرارڈ نے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ معاملہ پیر کو میکسیکو سٹی میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں اٹھایا جائے گا، جہاں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گیریئربھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا …
میکسیکو کا امریکا پرٹیرف ختم کرنے کےلئے زور، مذاکرات کا اگلا دور20 اپریل کو ہوگا

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔18اپریل (اے پی پی):میکسیکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ تجارتی مذاکرات کے دوران امریکا پر موجودہ ٹیرف ختم کرنے کیلئے زور دے گا۔ شنہوا کے مطابق وزیرِ معیشت مارکیلوایبرارڈ نے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ معاملہ پیر کو میکسیکو سٹی میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں اٹھایا جائے گا، جہاں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گیریئربھی شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میکسیکو کا موقف واضح ہے کہ ٹیرف ختم کیے جائیں تاکہ معاہدہ آگے بڑھ سکے۔ ایبرارڈ کے مطابق دھاتوں اور گاڑیوں پر عائد ٹیرف اور میکسیکن ٹماٹروں پر کوٹہ اہم مسائل ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔یاد رہے کہ میکسیکو اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں واشنگٹن میں ہوا تھا، جو ریاستہائے متحدہ میکسیکو-کینیڈا معاہدہ کے جائزہ عمل کا حصہ ہے، اور اس معاہدے میں رواں سال ترمیم متوقع ہے۔








