اسلام آباد یونائیٹڈ نے دیپیندر سنگھ ایری کی جگہ سری لنکا کے پوون رتھنائیکے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ ترجمان کے مطابق دیپیندر سنگھ ایری کو نیشنل ڈیوٹی کے باعث پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دیپیندر سنگھ ایری کی جگہ پوون رتھنائیکے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔18اپریل (اے پی پی):اسلام آباد یونائیٹڈ نے دیپیندر سنگھ ایری کی جگہ سری لنکا کے پوون رتھنائیکے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔ ترجمان کے مطابق دیپیندر سنگھ ایری کو نیشنل ڈیوٹی کے باعث پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے۔ ایری کو پی ایس ایل کی آکشن میں 60 لاکھ پاکستانی روپے میں منتخب کیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں محدود دستیابی کے باعث وہ اپنے معاہدے کی 70 فیصد رقم وصول کریں گے جبکہ باقی 30 فیصد رقم پوون رتھنائیکے کو دی جائے گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل گیارہ کی پچز معمول سے زیادہ مشکل رہی ہیں اور آئندہ میچز میں بھی اسی طرح کی پچز متوقع ہیں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی ٹیم کے لیے اہم ہیں جو ایشیائی کنڈیشنز کو سمجھتے ہوں اور اسپنرز کو بہتر کھیل سکیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ پوون رتھنائیکے کے پاس اسپن بولنگ اور ایشیائی کنڈیشنز میں کھیلنے کا اچھا تجربہ موجود ہے،انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ترجمان نے دیپیندر سنگھ ایری کے نیشنل ڈیوٹی پر جانے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔








