سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن ، سائیکلنگ ریس کل19اپریل بروز اتوار کو منعقد ہوگی ۔ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزراء اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے
وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن و سائیکلنگ ریس آج منعقد ہوگی

مزید خبریں
لاہور۔18اپریل (اے پی پی):سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن ، سائیکلنگ ریس کل19اپریل بروز اتوار کو منعقد ہوگی ۔ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزراء اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی بھی موجود ہوں گے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے میگا ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے لبرٹی چوک میں انتظامات کا جائزہ لیا اور روٹ کا معائنہ کیا ۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں، اتھلیٹس کیلئے میڈیکل، سکیورٹی، پانی اور دیگر سہولیات کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نہایت اہم ہے ، اس ایونٹ کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن ، سائیکلنگ ریس میں 11ہزار سے زائد اتھلیٹ اور شہری شرکت کررہے ہیں ، میگا ایونٹ میں21 کلومیٹر میراتھن اور سائیکلنگ ریس، 5 کلومیٹر خواتین ریس اور سائیکلنگ ریس لبرٹی چوک سے شروع ہوکر لبرٹی چوک پر ہی اختتام پذیر ہوںگی ۔اسی طرح 2 کلومیٹر فیملی فن ریس اور ایک کلومیٹر ویل چیئر ریس کا آغاز بھی لبرٹی چوک سے صبح 6 بجے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس 2026 کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ایونٹ سے قبل ملازمین کو اورینٹیشن دی گئی،سینئر اتھلیٹکس کوچ سلمان اقبال بٹ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ اور سپورٹس افسران نے تربیتی سیشنز میں ملازمین کو مختلف امور پر آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔








