میکسیکو کی ریاست موریلوس کے علاقے آیالا میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ اس مقام پر ہوئی جو غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔
میکسیکومیں مسلح افراد کا حملہ ،8افراد ہلاک

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔19اپریل (اے پی پی):میکسیکو کی ریاست موریلوس کے علاقے آیالا میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ اس مقام پر ہوئی جو غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔ جائے وقوعہ سے آٹھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن پر فرانزک ماہرین قانونی اور تکنیکی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ریاستی کرمنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکار شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تمام ممکنہ پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








