انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا کے علاقے میں5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق زلزلہ عالمی وقت کے مطابق 20:06 بجے آیا۔ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز 1.29 درجے شمالی عرض البلد اور 97.21 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا
انڈونیشیا میں5.8 شدت کا زلزلہ
جکارتہ ۔19اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا کے علاقے میں5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق زلزلہ عالمی وقت کے مطابق 20:06 بجے آیا۔ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز 1.29 درجے شمالی عرض البلد اور 97.21 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا،
جبکہ اس کی گہرائی زمین میں تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔









