کٹھمنڈو۔19اپریل (اے پی پی):نیپال کے ضلع سلیان میں شادی کے جلوس کو لے جانے والی ایک مسافر ایس یو وی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 18 افراد کو لے جانے والی گاڑی شاہراہ سے نیچے جا گری۔ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی …
نیپال میں شادی کی گاڑی حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی

مزید خبریں
کٹھمنڈو۔19اپریل (اے پی پی):نیپال کے ضلع سلیان میں شادی کے جلوس کو لے جانے والی ایک مسافر ایس یو وی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 18 افراد کو لے جانے والی گاڑی شاہراہ سے نیچے جا گری۔ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
ضلعی پولیس کے ترجمان دیوراج بھٹّرائی کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور تمام زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، جو حادثے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔








